اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی نجی ائرلائن کا طیارہ انڈونیشیا سے سنگار پور جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا ۔ جہاز میں عملے کے 7 ارکان سمیت 162 افراد سوار ہیں ۔ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ائر ایشیا کا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔حکام کے مطابق ایئر بس طیارہ صبح 5 بج کر 20 منٹ پر انڈونیشیا کے شہر سورا بایا سے سنگا پور روانہ ہوا۔ 7 بج کر 55 منٹ پر پائلٹ کا ائر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ فلائٹ 8501میں عملے کے 7 ارکان اور 17 بچوں سمیت 162 مسافر سوار ہیں ۔ ان میں سے 157 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ تین کا تعلق کوریا اور ایک ایک کا برطانیہ ، ملائشیا اور سنگاپور سے ہے ۔لاپتہ ہونے سے پہلے جہاز جاوا کے جزیرے بیلی ٹونگ کے قریب سمندر پر پرواز کررہا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ 32 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور پائلٹ نے خراب موسم کے باعث اُسے 38 ہزار فٹ کی بلندی پر لےجانے کی اجازت مانگی تھی ۔ائر ایشیا کا کہنا ہے کہ طیارے کی تلاش کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں بھی ملائیشیا کا بوئنگ طیارہ ایم ایچ 370 لاپتا ہوا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے ۔ 9 ماہ کی سر توڑ کوششوں کے بعد بھی اب تک طیارے کا سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169